- INGREDIENTS
فش فلے (کیوب) آدھا کلو - درمیانی پیاز (باریک کٹی) ایک عدد
- ادرک لہسن پیسٹ دوکھانے کے چمچ
- چھوٹی ثابت لال مرچ دس سے بارہ عدد
- اچار مصالحہ دوکھانے کے چمچ
- زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
- ہلدی پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
- کْٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
- نمک حسب ذائقہ
- املی کا پیسٹ دوکھانے کے چمچ
- ہری مرچ(لمبائی میں درمیان سے کٹی) تین سے چار عدد
- پانی چوتھائی کپ
- تیل آدھا کپ
- ہرا دھنیا اور ہری مرچ گارنش کیلئے
Method
- یہ فش گریوی والی ہے اس لیئے مچھلی کی مخصوص مہک دور کرنے کیلئے فرائنگ پین میں دوکھانے کے چمچ تیل گرم کرکے فش کیوب تیز آنچ پر تین سے چار منٹ فرائی کریں کہ فش کا رنگ سفید ہو جائے۔
- چوتھائی کپ تیل میں پیاز، ادرک لہسن پیسٹ مکس کرکے ثابت لال مرچ شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب پیاز کا رنگ گولڈن ہونے لگ جائے تو اچار مصالحہ ڈال کے اسے بھونیں۔ایک سے ڈیڑھ منٹ بعد پانی شامل کرکے زیرہ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر،کْٹی لال مرچ،نمک،املی کا پیسٹ،ہری مرچ ڈال کے اسے دو سے چار منٹ کا دم دیں۔
- اب فش شامل کرکے مکس کریں اور جب فش پک جائے تو سروٍنگ باؤل میں نکال کے ہرا دھنیا اور ہری مرچ سے گارنش کرکے پیش کریں۔
- نوٹ: پیکٹ والا اچار گوشت مصالحہ استمعال نہیں کرنا بلکہ سونف،رائی،کلونجی،سوکھادھنیا اور میتھی دانہ پیس کے استمعال کریں۔
No comments:
Post a Comment